اچھی باتیں اچھے اقوال
*یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ آپ کی بات کو توجہ آپ
کی حیثیت دیکھ کر ملتی ہے۔۔۔۔۔!!!!*
*بُرا بولنے میں اور بُرا سوچنے مَیــــں فرق ہوتا ہے ... بہت سے لوگ آپ کو اچھا بولتے ہوں گے ... لیکن ضروری نہیں کہ وہ آپ کے لئے اچھا سوچتے بھی ہوں ... لیکن ایک سچا دوست آپ کو بُرا بول سکتا ہے ... لیکن آپ کے بارے مَیں یا آپ کے لئیے بُرا سوچ نہیں سکتا .......!!!*
اللّٰہ کی ذات کو اپنے بندوں کا سردیوں میں کیا گیا وضو اور گرمیوں میں رکھے گئے روزے بے حد پسند ہوتے ہیں۔
*غرور کو دل میں داخل نہ کرنا ورنہ سارا کیا دھرا مٹی میں مل جائے گا۔*
*سچے لوگ تعریف کے محتاج نہیں ہوتے کیونکہ اصلی پھولوں پر کبھی عطر نہیں لگایا جاتا۔*
*✍️✍️رشتوں کی قدر کرلیجئے کیونکہ پھر تصویریں کسی کی کمی کو پورا نہیں کرسکتیں.*
*
*✍️✍️ادب بہترین کمال اور خیرات افضل ترین عبادت ہے* ۔.
*
*✍️✍️دل ایک ایسی چیز ہے جو ہر امیر کے پہلو میں نہیں ہوتا۔*
*
*✍️✍️آہستہ روی اختیار کرو، مگر ان کاموں میں جلدی کرو جن سے غم دور ہوجائیں۔.*
*
*✍️✍️جس دروازے سے شک اندر آتا ہے محبت اور اعتماد اس دروازے سے باہر نکل جاتے ہیں۔*
*ہر گم شدہ چیز وہاں سے ملتی ہے جہاں وہ کھوئی ہو سوائے اعتبار کے، کیونکہ جہاں اعتبار کھو جائے وہاں سے کبھی نہیں ملتا۔۔۔۔۔۔!!!!!*
*اگر انسان اپنی انگلیوں کا استعمال اپنے گناہ گننے کے لیئے کرے تو دوسروں پر اُنگلی اٹھانے کا وقت بھی نہیں ملے گا۔۔۔۔۔!!!!!*
*انسان کمزور نہیں، نفس کمزور ہے۔*
*عمل میں تاخیر نہیں، نیت میں خلل ہے۔*
*وقت کی کمی نہیں، سستی کی لت ہے۔*
*رزق کی کمی نہیں، حرص کی بہتات ہے۔*
*انسان کا قحط نہیں، انسانیت کی تھوڑ ہے۔*
🌸بعض بےوقوف لوگ اچھا بننے کے لیے اتنی کوشش نہیں کرتے جتنی کوشش اچھا نظر آنے کے لئے کرتے ہیں۔۔۔!!!🌸
_______________________________________
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں